فیصل آباد:ڈاکوؤں نےڈاکٹروں کولوٹا، اسپتالوں میں او پی ڈی بند
پیر 7 جولائی 2014 12:11
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء)فیصل آباد میں ڈاکوؤں کا گروہ ڈاکٹروں کے پیچھے پڑ گیا۔ تین دن میں گن پوائنٹ پر تین ڈاکٹروں کو لوٹ لیا گیا ،پولیس نے کچھ نہ کیا تو ڈاکٹروں نےسرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی بند کر دیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں اور ڈاکٹروں کے چکر میں ہم مارے گئے۔ فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ایک بار پھر ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں کام بند کر دیا ہے، اس مرتبہ ڈاکٹروں کا حکومت سےکوئی جھگڑا نہیں بلکہ ان کا واسطہ پڑا ہےڈاکوؤں کےگروہ سے۔تین دنوں میں تین ڈاکٹروں کو لوٹا گیا تو جواباً انہوں نے تمام سرکاری اسپتالوں میں غیر معینہ مدت کے لیے او پی ڈی بند کر دی ہیں۔ہنگامی پریس کانفرنس میں جب ڈاکٹروں سے پوچھا گیا کہ ڈاکوؤں کے کئے کی سزا مریضوں کو کیوں دی جارہی ہے ؟تو اُن کے پاس کوئی تسلی بخش جوا ب بھی نہیں تھا۔
(جاری ہے)
سی پی او صاحب نے کہا کہ میں نے تمام سکیورٹی رمضان بازاورں میں لگا دی ہے اس لیے ڈاکٹرں کا سکیورٹی نہیں دے سکتا الیے ہم نے ہڑتال کر دی ہے۔
دوسری طرف درد و تکلیف میں مبتلا اسپتال آنے والے مریضوں کو جب یہ پتہ چلا کہ ڈاکٹروں نے ڈاکوؤں کی وجہ سے ان کے علاج سے ہاتھ کھینچ لیا ہے تو ان کی تکلیف مزید بڑھ گئی۔ ڈاکوؤں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے تو ہمیں کیوں سزا ہمارا مریض مرا جا رہا ہے۔ مریضو ں نے جا کر سٹرک پر ڈکیٹی کی ہے ڈاکٹر کا کام ہے کہ اپنا کام کرے ڈکیٹی تو پولیس والوں نے ڈھونڈنی ہے مریضوں کا کیا قصور ہے۔ حکومت سے کوئی مسئلہ ہو یا اپنا کوئی مطالبہ منوانا ہو، ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں ہڑتال کو ہتھیار بنا لیا ہے، جس سے کسی اور کو تو نہیں صرف مریضوں کو ہی تکلیف ہوتی ہے ،جس کا احساس نہ حکومت کو ہے،نہ ہی ڈاکٹروں کو۔ مریضوں کاکہنا ہے کہ ہر مسئلے میں انہیں قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.