وزیراعظم نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش
پیر 7 جولائی 2014 13:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ 95 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی جبکہ ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پیش گئی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
اب تک 44 ہزار 633 خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین میں ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان تقسیم کر چکی ہے۔(جاری ہے)
پاک فوج اور عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے بھی آئی ڈی پیز میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ 95 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بنوں میں تین مقامات پر آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے سات مقامات پر غذائی اجناس اور نقد رقوم کی فراہمی کے مراکز قائم ہیں جن میں سے تین بنوں، دو ڈی آئی خان اور ایک لکی مروت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی ڈی پیز نے غذائی اجناس کی فراہمی کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.