لجینڈنیوز کاسٹر شمیم اعجاز کی 5 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پیر 7 جولائی 2014 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء)ریڈیو پاکستان کی معروف نیوز ریڈر شمیم اعجاز کی پانچویں برسی آج (بروزمنگل) منائی جا رہی ہے ۔ وہ طویل علالت کے بعد 8 جولائی 2009 ءء کو کراچی میں وفات پاگئی تھیں ۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔

(جاری ہے)

شمیم اعجاز خبریں پڑھنے کے علاوہ مسلح افواج کیلئے پیش کئے جانے والے پروگرام " فوجی بھائیوں کے لئے" کے حوالے سے بھی جانی جاتی تھیں وہ کچھ عرصہ کیلئے جرمنی میں ریڈیو ڈوئچے ویلے سے بھی وابستہ رہیں۔ و ہ اردو ناول نگار اور شاعرہ وحیدہ نسیم کی بہن تھیں۔ شمیم اعجاز کی آواز آج بھی ریڈیو پاکستان کے سامعین کے کانوں میں زندہ وجاوید ہے۔