خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کنٹرول کا اجلاس
پیر 7 جولائی 2014 16:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء ) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ایس او پی ایس کے مطابق زیادہ سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے، بہتر نتائج کے لئے گراس روٹ لیول تک سخت مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، ابھی تک صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات 90 شاہراہ قائداعظم پر کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کنٹرول کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نواز چوہان،چوہدری محمد اکرم،کرن عمران ڈار،پیر اشرف اور خواجہ عمران نذیر پارلیمانی سیکرٹری صحت کے علاوہ سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر،سیکرٹریز محکمہ ماحولیات،اوقاف،کوآپریٹوز،لیبر ،محکمہ جنگلات وماہی پروری،محکمہ تعلیم،سکولز اور ہائر ایجوکیشن،زراعت،آبپاشی،پولیس، سپیشل برانچ کے سینئر افسران کے علاوہ ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذ احمد، پروفیسر وسیم اکرم، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ماہرین،شیخوپورہ،راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.