افغان طالبان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو پولیوقطرے پلانے کیلئے مذاکرات کی دعوت دیدی

پیر 7 جولائی 2014 17:32

افغان طالبان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو پولیوقطرے پلانے کیلئے ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) افغان طالبان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو پولیوقطرے پلانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دیدی،گزشتہ روزافغان طالبان نے جاری ایک بیان میں کہاکہ انہوں نے اس سے پہلے بھی دبئی میں ڈبلیوایچ اوکو پولیوپروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن وعدے کے باوجود ڈبلیوایچ اوکی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی،طالبان نے کہاکہ ان کے دورحکومت میں پورے افغانستان میں ویکسین پلانے پر کہیں بھی پابندی نہیں تھی تاہم طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے پولیوکو جاسوسی کے لیے استعمال کیا،جن کی کئی مثالیں موجود ہیں،صوبہ ہلمند میں طالبان کی جانب سے پولیوقطروں پر پابندی سے متعلق انہوں نے کہاکہ وہاں لڑائی اورجاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے عارضی طورپر قطروں پر پابندی لگائی گئی ہے،بیان میں کہاگیاکہ طالبان نے اقوام متحدہ کے اداروں کو اس مسئلے پر بات چیت کی دعوت دیتے ہیں،کارکنان کو پولیوقطرے پلانے کی تربیت کی تجویزبھی دی تھی لیکن اس کو بھی قبول نہیں کیاگیا،انہوں نے کہاکہ طالبان اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں اس شرط پرپولیوقطرے پلانے کی اجازت دیں گے ااگراقوام متحدہ کے ادارے جاسوسی نہ کرنے کی ضمانت دیں،انہوں نے کہاکہ طالبان نے ایک مرتبہ پھر 17جون کودوبارہ یونیسیف کو ملاقات کی دعوت دی تھی تاہم وہ مقررہ وقت پرملاقات کے لیے نہیں آئے ہیں،طالبان نے الزام عائد کیاکہ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیمیں پولیوقطروں کو سیاست اورطالبان کے خلاف پروپیگنڈاکے لیے استعمال کررہی ہیں۔