جڑواں برطانوی بہنیں داعش جہاد میں شرکت کیلئے شام روانہ

پیر 7 جولائی 2014 19:37

جڑواں برطانوی بہنیں داعش جہاد میں شرکت کیلئے شام روانہ

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) دو برطانوی جڑواں بہنوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش)کی صفوں میں شامل اپنے بھائی کے ساتھ ملکر داد شجاعت دینے کے لیے استنبول کے راستے شام روانہ ہو چکی ہیں۔برطانوی اخبارنے گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں لڑکیاں مانچسٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے استنبول کے لئے روانہ ہوئیں۔

سفر کے آغاز سے ابتک لڑکیوں کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہے۔مانچسٹر پولیس نے تصدیق کی کہ ان کا بھی دونوں لڑکیوں کے ساتھ رابطہ ہے، مگر انہوں نے اپنے والدین کی وطن واپسی درخواست ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان 10 سال قبل برطانیہ آباد ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ سولہ برس کی ان دونوں لڑکیوں نے سفر خرچ کا انتظام کیسے کیا۔

حکام یہ قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ شام میں جہادی عناصر نے ان لڑکیوں کو انٹرنیٹ پر ورغلایہ اور پھر ان کا سفر خرچ ادا کیا۔برطانوی میڈیا سے بات کرنے والے ذرائع کا کہناتھا کہ دونوں لڑکیوں کی جہاد میں شرکت کے بجائے انہیں جنگجووں کی بیگمات بنائے جانے کا امکان زیادہ ہے۔برطانوی سیکیورٹی ماہرین کے اندازے کے مطابق تقریبا 500 برطانوی شہریوں نے شام اور عراق رخ کیا ہے تاکہ وہ اسلامی ریاست کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اعلان کردہ اسلامی خلافت کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکی۔

متعلقہ عنوان :