القاعدہ نے سعودی چوکی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی
پیر 7 جولائی 2014 22:17
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) القاعدہ نے سعودی عرب کی یمن کی سرحد کے ساتھ واقع چوکی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اس حملے میں حصہ لینے والے جنگجووٴں کی تصاویر جاری کی ہیں۔یہ تصاویر ایک ویڈیو سے بنائی گئی ہیں۔ان میں بعض جنگجووٴں کے چہرے نظر آرہے ہیں اور وہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان واقع ایک بارڈر کراسنگ کی جانب گراڈ میزائل فائر کررہے ہیں۔
ایک تصویر میں ایک یمنی جنگجو کمانڈر کسی صحرائی علاقے میں دوسرے جنگجووٴں کو تربیت دے رہا ہے۔ایک تصویر میں ہفتے کے روز سعودی عرب کی ایک سکیورٹی عمارت میں خود کو دھماکے سے اڑانے والا جنگجو اپنی کلاشنکوف لیے مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔اس کا نام ایوب السوٴید بتایا گیا ہے۔اس کی عمر بائیس سال تھی۔(جاری ہے)
اس کا نام گذشتہ دوسال سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کو انتہائی مطلوب کی فہرست شامل تھا۔
القاعدہ کے چھے مسلح جنگجووٴں نے جمعہ کی شب سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد پر واقع ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کی سعودی بارڈر سکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی جس میں تین حملہ آور مارے گئے تھے۔االقاعدہ کے جنگجووٴں کے حملے میں ایک یمنی فوجی اور سعودی سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔سعودی فورسز نے ایک جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور دو ایک سکیورٹی عمارت میں جا چھپے تھے جہاں انھوں نے ہفتے کے روز خود کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.