وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گوجرانوالہ کے نواح میں خاتون کو ٹریکٹرتلے روندنے کے واقعہ کا نوٹس

منگل 8 جولائی 2014 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے درامکے میں با اثر افراد کی جانب سے خاتو ن کوٹریکٹر تلے روندنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور خاتون پر ظالمانہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام ملزمان کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔