پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، دو مختلف کارروائیوں میں سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے

بدھ 9 جولائی 2014 12:14

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، دو مختلف کارروائیوں میں سات بم ناکارہ بنا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، دو مختلف کارروائیوں میں سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ پشاور پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا جس سے جائے وقوعہ پر کارڈ گر گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارڈ پر درج پتہ پر کارروائی کی اور مکان سے چار بم ، دو دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور پستول کے سائلنسر برآمد کر لئے ۔

پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔ مکان سے 65 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق مکان میں مقیم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ دوسری جانب متھرا میں بھی پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں موجود دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مکان سے تین بم برآمد کر لئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :