تاخیر سے جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بیشتر شہادتیں ضائع ہوگئیں
بدھ 9 جولائی 2014 13:31
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء )تاخیر سے جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بیشتر شہادتیں ضائع ہوگئیں ، فرانزک حکام اور جے آئی ٹی نے رپورٹ سے معذرت کر لی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور پنجاب فرانزک لیب کے حکام اس کوشش میں تھے کہ انہیں جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت مل سکے مگر اس ضمن میں انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں بعد ازاں جوڈیشنل کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے اجازت لینے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا تاہم گزشتہ روز عوامی تحریک کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جے آئی ٹی اورپنجاب فرانزک لیب کے حکام کو کرائم سین کے معائنے کی اجازت مل گئی جس پر دس کے قریب حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔
مشاہدے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کافی عرصہ گزر جانے کے باعث شہادتیں ضائع ہو چکی ہیں اور بہت سی چیزوں کی مرمت کر دی گئی اس لئے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے کرائم سین پر سازگار حالات نہیں ملے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.