وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت
بدھ 9 جولائی 2014 18:28
اسلام آباد / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جائز مطالبات پر ضرورغورکیا جائے گا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں مصباح الحق نے ایف بی آر کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کے لیے بھیجے گئے نوٹسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز پر 10 فیصد ٹیکس کی شرح درست ہے کیونکہ کرکٹرز 5 سے 6 سال ہی پروفیشنل کرکٹر کھیلتا ہے لہٰذا گزشتہ 4 سال میں ٹیکس کا ریٹ 10 فیصد کے حساب سے لیا جائے اور اس سلسلے میں وزیرخزانہ ایف بی آر سے چار سال کے ٹیکس معاملات طے کرائیں۔
اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے لہٰذا ٹیکسز کے معاملات پر کرکٹرز کے تحفظات دور کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے مصباح الحق اور محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے جس میں مصباح الحق کو 39 اور محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.