خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات خراب کارکردگی پرتبدیل
بدھ 9 جولائی 2014 01:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات کو خراب کارکردگی پر ہٹا دیا گیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شاہ فرمان کی خراب کارکردگی کو تسلیم کیا ہے۔تحریک انصاف کے ایک سرکردہ رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت شاہ فرمان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی اور ان کی بحیثیت وزیر اطلاعات خراب کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات متواتر منظر عام سے غائب رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس وہ اسلام آباد میں ٹی وی اینکرز سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں کے سامنے پارٹی کا موقف زیادہ مؤثر انداز سے پیش کرنے کے ذمہ دار تھے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے صوبائی وزیر مشتاق غنی کو وزیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کا وزیر محنت بنا دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.