حکومت کی ناکامی کا مقصد یہ نہیں کہ اسے ختم کر دیا جائے ،خورشید شاہ
جمعہ 11 جولائی 2014 15:52
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافخورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ختم کرانے کی بجائے اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔جمعہ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور انہیں چاہیے کہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے تمام معاملات کو حل کیا جائے اور بطور سیاسی لیڈر ملکی معاملات کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کرانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے حقوق کی خاطر آواز اٹھانی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے اسے ختم کر دیا جائے بلکہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع دینا چاہیے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کس انقلاب اور کس ایجنڈے کی بات کررہے ہیں ۔انقلاب کو پیپلز پارٹی پہلے ہی آمریت کے خلاف لا چکی ہے اور پیپلز پارٹی نے تو جمہوری انقلاب کے ذریعے ڈکٹیٹر کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔
وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے ذریعے دونوں جماعتوں میں ماحول بہتر ہوا ہے اور شاہد پھر دونوں جماعتیں بھائی بھائی بن جائیں۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پہلے بھی کراچی کے کافی دورے کئے اور دوروں کے دوران نواز شریف کے کئے گئے اعلانات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا لیکن اب وزیر اعظم کے سندھ کے حوالے سے فیصلوں پر عمل ہونا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.