پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات , بھارت نے ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:18

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات , بھارت نے ٹائم فریم دینے سے انکار کر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ملاقات کا ٹائم فریم دینے سے بھارت نے انکار کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق پہلے بات ہوگی پھر ملاقات کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ملک میں سفارتی مشن ہیں اور وہ رابطے میں ہیں تاہم خارجہ سیکرٹریوں بات کے متعلق اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں، تو میرا جواب یہ ہے کہ انہیں سب سے پہلے بات کرنے دیں اس کے بعد وہ ملاقات کریں گے۔

اخبار کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی سطح پر بھارت پاک ملاقات کے لئے ٹائم فریم دینے سے بھارت نے غیر وابستگی ظاہر کی ہے۔ ایک روز قبل اسلام آباد کی طرف سے کہا گیا تھاکہ دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ جلد ملاقات کریں جس پر بھارت نے سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان ملاقات کا ٹائم فریم نہیں دیا اس سے بھارت کی غیر وابستگی اور غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مئی میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورے کے بعد سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے امور خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ وہ سب سے پہلے بات کریں گے اس کے بعد ملاقات کریں گے۔سنگھ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹری رابطے میں رہیں گے اور بات کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہناتھا کہ جب مئی میں نواز شریف وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت تشریف لے گئے تھے تو اس دوران دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات پر اتفاق کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :