کراچی، عالمی ادارے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز حق بلند کریں ، اسلامی یکجہتی کونسل

منگل 15 جولائی 2014 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر مفتی عبد القادر جعفر ،جنرل سیکریٹری علامہ عبد الخالق فریدی ، قاری اسماعیل چوہدری ، پیر عبد الماجد نقشبندی ، علامہ روشن دین الر اشدی ، علامہ مہربان چشتی نے اسلامی یکجہتی کونسل کے سیمنار امت فلسطیناور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں خطا ب کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل واحشیانہ بمباری ، جوکہ فلسطینی مسلمانوں پر کھلی جہاریت ہے جو کہ مسلمانوں کی ارض فلسطین سے نسل کشی کی جارہی ہے ، انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف آواز حق بلند کریں اور مسلم حکمران ہونے کا ثبوت دیں اور مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں۔

(جاری ہے)

اسلامی یکجہتی کونسل سندھ نے اعلان کیا کہ 18جولائی بروز جمعة المبارک فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا ، اس دوران خطبا اکرام جمعہ کے خطبوں میں اسرائیلی مظالم کی مزمت کریں گے اور فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی

متعلقہ عنوان :