فلسطینی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،ملائیشین وزیراعظم

منگل 15 جولائی 2014 19:41

فلسطینی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،ملائیشین وزیراعظم

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب عبدالرزاق کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے جاری مسلح جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا،مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی شدید مذمت کی اور معصوم شہریوں کے قتل عام کو بدترین جنگی جرم قرار دیا۔

(جاری ہے)

نجیب عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر مذمت کرتا رہے گا،ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے ملائیشین وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرانے کے لیے عالمی برادری کی مدد سے صہیونی ریاست پر دبا ڈلوائیں اور مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کریں،خالد مشعل نے ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی پر ان کا اور پوری ملائیشین قوم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کولالمپور فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :