افریقہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز : پہلا میچ آج گال میں ہوگا
منگل 15 جولائی 2014 20:52
گال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہورہا ہے ، پہلی بار ہاشم آملہ پروٹیز کی قیادت کریں گے۔
(جاری ہے)
میچ کیلئے اپنی تیاریوں کو آخری شکل دینے کی غرض سے دونوں ٹیموں کی بھرپور ٹریننگ ، آج سے شروع ہونیوالے مقابلے میں کپتان کی حیثیت سے شرکت کرکے ہاشم آملہ نئی تاریخ رقم کریں گے، طویل طرز کی کرکٹ میں مستقل بنیادوں پر جنوبی افریقا کی قیادت کرنیوالے وہ پہلے غیر سفید فام کپتان ہوں گے، انہیں گزشتہ ماہ جیک کیلس اور گریم اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد قائد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
گریم اسمتھ کی ٹیسٹ کرکٹ سے رخصت کے بعد ایشول پرنس نے قائم مقام کپتان کا فریضہ انجام دیا تھا، ہاشم آملہ 76 ٹیسٹ میچز میں 52.51 کی اوسط سے 6 ہزار 214 رنز اسکور کرچکے ہیں، جس میں 21 سنچریز اور 27 ففٹیز شامل ہیں، 311 ناٹ آوٴٹ ان کا بہترین انفرادی اسکور ہے جبکہ 60 کیچز بھی وہ پکڑ چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.