ایرانی فوج کا ملک میں بے پردگی کے خلاف اعلان جنگ!
منگل 15 جولائی 2014 22:52
تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) ایران میں قدامت پسند حلقے حجاب اور اخلاقی روایات کی پابندی کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر سرگرم عمل رہتے ہیں مگر اب فوج بھی اس میدان میں ان کے ساتھ شامل ہو گئی ہے۔ ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں'بے پردگی' اور اخلاقی وثقافتی بے راہ روی کے بڑھتے رجحان کے خلاف بھرپور جنگ کرے گی۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی"مہر" کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف طاغوت نے کئی قسم کی جنگیں برپا کر رکھی ہیں۔ ان میں ایک جنگ اخلاقی بے راہ روی کو عام کرنے اور ایران کے مسلمہ اسلامی قوانین اور اقدار روایات کی خلاف ورزی کا ماحول پیدا کرتے ہوئے معاشرے کو اخلاقی انحطاط سے دوچار کرنا ہے۔(جاری ہے)
روایت اور جدت کی کشمکش
ایران کی مسلح افواج کی جانب سے ملک میں اخلاقی بے راہ روی کے خلاف اعلان جنگ کو ملک میں روایت اور جدت کے درمیان جاری کشمکش کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق موسم گرما آتے ہی جہاں بڑی تعداد میں مرد وزن گھروں سے نکل کر سیر گاہوں کا رخ کرتے ہیں، وہیں پبلک مقامات پر خواتین کو حجاب کے بغیر بھی بکثرت دیکھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایران کے قدامت پسند گروپوں کی جانب سے حکومت سے بار بار مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ وہ ملک میں خواتین میں تیزی کے ساتھ فروغ پانے والے حجاب مخالف رجحان کا نوٹس لے اورحجاب نہ کرنے والی خواتین کو سزائیں دی جائیں۔ہفتے کے روز تہران میں اسلامی ثقافتی اقدار کے تحفظ اور حجاب کی حمایت میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنی تقاریر میں کہا کہ ملک میں موجود ٹیلی ویژن چینل خواتین میں حجاب مخالف رجحان پیدا کرنے کا موجب بن رہے ہیں، لہٰذا حکومت ٹی وی چینلوں کو قومی اخلاقی اور ثقافتی روایات کا پند بنائے۔خیال رہے کہ ایران کے شہری علاقوں میں خواتین سر کے بالوں کو جزوی طور پر ڈھانپنے والا اسکارف اوڑھنے کے ساتھ تنگ لباس کی بھی عادی ہونے لگی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.