رائے ونڈ میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

جمعرات 17 جولائی 2014 12:28

رائے ونڈ میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2014ء) سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کمپائونڈ کا کنٹرول سنبھال لیا،حکام کی جانب سے اعلانات کے باوجود دہشت گردوں نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مکان میں دستی بم پھینکے اورراکٹ فائر کیے ، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ماراگیاجبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے کمپائونڈ سے ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔وزیر اعظم نواز شریف کو بھی کارروائی سے آگاہ رکھا گیا۔پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس نے خفیہ اطلاع پرگذشتہ رات رائیونڈ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا ، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے وزیراعظم نواز شریف کے جاتی عمرہ میں گھر سے تین کلومیٹر دورآرائیاں پنڈ کے علاقے میںدہشت گرد وں نے ایک گھر میں راکٹ ، گرینیڈ اور دیگر ہتھیار جمع کرلیے تھے اور حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔

لاہور رائیونڈ روڈ پر واقع اس گھر کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایلیٹ فورس نے چھاپا مارا جس پر انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا جس سے ایک اہل کار شہید ہوگیا۔ جبکہ اس کے چھرے لگنے سے دیگر اہل کار زخمی ہوئے ۔ رات دو بجے سے صبح تک جاری رہنے والے مقابلے میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ آبادی میں گھر واقع ہونے کی وجہ سے فورسز کوکارروائی میں احتیاط برتی ، جبکہ گھر سے عورت اور بچے کی آوازیں آنے پر اہل کاروں نے فائرنگ روک دی اور انہیں خود کو قانون کے حوالے کرنے کےلیے وارننگ دی ۔

سیکورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد وزیراعظم ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے مالک مکان کو حراست میں لے لیا، مالک مکان نےایک ماہ پہلے پانچ ہزار روپے کرائے پر گھر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :