شہر میں سٹرکو ں اور گلیوں میں صفائی کا فقدان پر وزیر اعلی سندھ کا نو ٹس

جمعرات 17 جولائی 2014 13:14

شہر میں سٹرکو ں اور گلیوں میں صفائی کا فقدان پر وزیر اعلی سندھ کا نو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے شہر کی سٹرکو ں اور گلیو ں میں جا بجا کچرے کے ڈھیر ۔کچرے کی ڈمپنگ ۔صفائی کے فقدان ۔بر ساتی نا لوں میں کچرا پھینکنے سمیت دیگر امور کا سختی سے نو ٹس لیا ہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھے ۔گلیوں اور سٹرکو ں کی صفائی اور بر ساتی نا لو ں کی صفائی کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے اور ان کی درخواست پر ڈی ایم سیز کو نا لو ں کی صفائی کیلئے 10 کڑوڑروپے کی خصوسی گرانٹ بھی منظور کی ہے جسکا نگراں انھیں یعنی کمشنر کراچی کو مقرر کیا گیا ہے ۔

لہذا تما م ڈی ایم سیز اس با ت کو یقینی بنائینگے کے خصوصی گرانٹ صرف انکی مقاصد کیلئے استعمال کی جا ئیگی ۔جسکے وہ جا ری کی گئی ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انھوں نے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام ڈی ایم سیز کے ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ڈی ایم سیز کے میو نسپل کمشنرز۔ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں شہر میں نالوں ، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام میونسپل کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ برساتی نالوں ، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام ھنگامی بنیادوں پر متوقع مو ن سون بارشوں سے قبل مکمل کرلیں۔ اجلاس میں تمام میونسپل کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں نالوں، سڑکو ں اور گلیوں کی صفائی کے کام کی صورتحال کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

تمام میونسپل کمشنرز نے اپنی اپنی رپورٹ میں صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیااور بتایا کہ ان کے علا قوں میں کچرا کنڈیوں کی صفائی کا کام معمول کے مطابق کیا جار ہا ہے۔ کمشنر نے مچھر کالونی اورکیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دیگر علاقوں میں وہ خو د دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

جو افسران غلط بیانی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں ڈی ایم سی جنوبی کے ملازمین کی تنخواہوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسئلہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے میونسپل کمشنر کو یقین دلایا کہ عید سے قبل ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اقداما ت کئے جا رہے ہیں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال سے نا صرف حکو مت کی نیک نا می متا ثر ہو رہی ہیں بلکہ شہریوں کو بھی سخت پر یشانی کا سامنہ ہے اسکے علاوہ بر سات کی صورت میں شہر میں وبا ئی امراض پھیلنے کا خدشہ الگ ہے ۔انھوں نے تمام میونسپل کمشنر ز کو ہدایت کی کہ اپنے فیلڈ کے تما م عملے کو با ہر نکا لا جا ئے

متعلقہ عنوان :