بھارتی شہر بنگلور کے اسکول میں عملے کا 6سالہ بچی کے ساتھ ریپ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،درجنوں والدین کا سکول کے باہر احتجاج

جمعہ 18 جولائی 2014 22:17

بھارتی شہر بنگلور کے اسکول میں عملے کا 6سالہ بچی کے ساتھ ریپ،پولیس نے ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) بھارتی شہربنگلور میں ایک چھ سالہ بچی کو ساتھ نجی سکول کے عملے کے دو ارکان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،بھارتی میڈیاکے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ ریپ کا یہ مبینہ واقعہ چند روزقبل پیش آیا تاہم بچی کے والدین کو اس کا کچھ دنوں بعد اس وقت پتہ چلا جب بچی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا،انہوں نے کہاکہ پہلی کلاس میں پڑھنے والی چھ سالہ بچی کے ساتھ سکول کے جم انسٹرکٹر اور سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر ریپ کیا ،دریں اثنا بنگلور میں سینکڑوں والدین نے اس نجی سکول کی عمارت کے باہر اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور سکول کا گیٹ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس واقعے کے خلاف کیس درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔سکول کے چیئرمین رستم کیری والا نے متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کے بعد اس معاملے پر معافی طلب کرتے ہوئے پولیس کی تفتیش میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :