خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2افراد جاں بحق،15 زخمی
ہفتہ 19 جولائی 2014 13:48
خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) جناح روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ خضدار کے جناح روڈ پر اللہ والا چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔
(جاری ہے)
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے زخمیوں میں سے 10 ایف سی اہلکار ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 15 دکانوں، 4 موٹرسائیکلوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان شدید نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.