اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ فوری روک دے،فلسطینی صدر

ہفتہ 19 جولائی 2014 18:25

اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ فوری روک دے،فلسطینی صدر

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ روک دے کیونکہ اس سے مزید خونریزی ہوگی اور تنازعے کے حل اور اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے کوششیں پیچیدگی کا شکار ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدرنے ایک انٹرویومیں کہاکہ اس آپریشن سے خونریزی ہی میں اضافہ ہوگا اور صورت حال پیچیدگی کا شکار ہوجائے گی،انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ روک دے کیونکہ اس سے مزید خونریزی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :