مغربی تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے پربوکوحرام نے 176 اساتذہ کو قتل کردیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 19:52

مغربی تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے پربوکوحرام نے 176 اساتذہ کو قتل کردیا

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) نائیجیریاکی شمال مشرقی ریاست میں سرگرم عمل شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے 176سکول اساتذہ کو قتل کردیا،ادھر بوکوحرام نے دعویٰ کیاہے کہ ان سکول اساتذہ کو طلبہ وطالبات کو مغربی تعلیم دینے کی پاداش میں قتل کیاگیاہے آئندہ بھی ایساکرنے والوں کا یہی انجام ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کوجاری ایک بیان میں نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست کے کمشنر نے اعلان کیا کہ انتہاپسند گروہ بوکوحرام نے 176 اساتذہ قتل کردیا ہے،بیان کے مطابق نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے کمیشنر علی مودو شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی نائیجیریا کی صورت حال نہایت ہی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اور انتہا پسند گروہ بوکوحرام نے 2011 سے لیکر اب تک 176 اساتذہ کو قتل اور نو سو اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔ ادھربوکوحرام گروہ نے دعویٰ کیاکہ ان اساتذہ کو نائیجیریا میں مغربی طرز کی تعلیم دینے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بوکو حرام گروہ نے رواں سال اپریل کے مہینے بھی دو سو طالبات کو اغواء کرلیا تھا، جن میں ستاون طالبات اغواء کاروں کے چنگل سے رہا ہونے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :