کرایہ کیوں مانگا ہے؟ اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے مالک مکان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا،مالک مکان کے تین کمسن بچے فائرنگ سے بال بال بچ گئے، تھانہ مارگلہ پولیس کی پیٹی بھائی کو بچانے کوشش،متاثرین کا وفاقی وزیرداخلہ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اتوار 20 جولائی 2014 01:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) کرایہ کیوں مانگا ہے؟ اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے مالک مکان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا،مالک مکان کے تین کمسن بچے فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔تھانہ مارگلہ پولیس اپنے پیٹی بھائی ہیڈ کانسٹیبل محمد حنیف کمال کو بچانے کوشش،متاثرین کا وفاقی وزیرداخلہ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کوہسار پولیس کے علاقہ سید پور ماڈل ویلیج میں کرائے کے تنازعے پر ہیڈکانسٹیبل محمد حنیف نے مالک مکان عبدالغفور کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔
زخمی عبدالغور کے بھائی نے اس حوالے سے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محمد حنیف گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ان کے بھائی کے مکان میں کرائے پر رہائش پذیر ہے مگر گزشتہ کئی ماہ سے وہ انہیں کرایہ نہیں دے رہا اور مکان پر قبضہ کررکھا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کی صبح ان کے بھائی نے حنیف کمال سے کرایہ مانگا تھا اور شام کے وقت چھ سوا چھ بجے قریب اس نے مکان کی چھت سے ان کے بھائی کو باہر بلایا اور اس پر فائر کھول دیئے جس سے تین گولیاں ان کی ٹانگوں میں لگیں جبکہ باقی فائر ان کے تین کمسن بچوں کے آس پاس سے گزر گئے جن سے وہ بال بال بچے۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور عبد الغفور کو زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد سے تھانہ مارگلہ پولیس نے ان پر دباوٴڈال رکھا ہے کہ ان کے ساتھ صلح کی جائے ورنہ اس کا انہیں مزید خمیازہ بھگتنا ہوگا۔متاثرہ خاندان نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔واقعہ سے متعلق ایس ایچ او تھانہ کوہسار انسپکٹر عبدالرحمن نے خبر رساں ادارے کو بتایاکہ دونوں فریقین کے درمیان مکان کے تنازعے پر پرانا جھگڑا چل رہا ہے مگر پولیس زخمی شہری کو مکمل انصاف فراہم کرے گی اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.