بینظیر بھٹو سے متاثر ہوکر سیاست میں آنا چاہتی ہوں، لیلیٰ
پیر 21 جولائی 2014 12:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور انہی سے متاثر ہوکر میں نے سیاست میں قدم رکھنے کی ٹھانی تھی۔ میں سیاست میں شہرت کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے آنا چاہتی ہوں، مستقبل میں سیاست اور شوبز میں سے کسی ایک کاانتخاب کروں گی، دونوں شعبوںکو ایک ساتھ چلانا ممکن نہیں۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی رہنما ثمینہ خاورحیات کی طرف سے ق لیگ میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ابھی میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ چوہدری برادران پر بے نظیر کے قتل کا الزام لگایا گیا تو ایسے الزامات تو محترمہ کے قریبی فیملی ممبران پر بھی لگائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی ممبر بھی رہی لیکن میری آئیڈیل سیاستدان بے نظیر بھٹو ہی ہیں۔ سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے، میں خواتین کے لیے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتی ہوں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.