حکومت پنجاب صوبہ میں زراعت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید

پیر 21 جولائی 2014 13:12

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں زراعت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس مقصد کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور جدید اقسام کے بیجوں سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات اپنے دورہ خانیوال کے موقع پر ” بنگش زرعی فارم “ موضع خالق آباد میں کپاس کی کاشتہ اقسام 886 اور لالہ زار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کپاس کی فصل پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عابد حسین بھٹی ،ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ، ڈی او زراعت توسیع نذیر احمد بھٹی ، ڈی او واٹر منیجمنٹ صفدر علی ، خادم حسین بنگش سمیت دیگر کاشتکار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع خانیوال میں 4 لاکھ 85 ہزار ایکڑ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے اور اگیتی کاشتہ فصل کی پیداوار منڈی میں آنا شروع ہوگئی ہے جس کی قیمت 3400 روپے فی من ہے جس پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کپاس کی پیداوار 2 ہزار فی من ایکڑ زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ جاوید نے اس موقع پر مزید کہا کہ کپاس کی فصل ہماری معیشت کی جان ہے اس لئے اس کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے ایک ایک پودے ، پھول ، ڈوڈی کی حفاظت کے لئے محکمہ زراعت توسیع پنجاب کا عملہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے ۔

متعلقہ عنوان :