سٹیٹ آف آرٹ طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
منگل 22 جولائی 2014 14:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہیلتھ سینٹرز پر تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی جبکہ صوبہ کے دوردراز دیہی علاقوں میں ماں اور بچوں کی صحت کے لئے زچہ و بچہ سینٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ ان مراکز پر لیڈی ڈاکٹرز‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز‘ تربیت یافتہ کمیونٹی مڈ وائفز و دیگر طبی سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا،صوبہ میں نرسز کی 3 ہزار نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں جن کے لئے 1.43 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ان کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
پیرا میڈکس ، نرسزاور پارٹی ورکرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے ہر سال صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور موجودہ مالی سال کے دوران صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 121-ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو پنجاب کے بجٹ کا11.66 فیصد ہے ۔(جاری ہے)
ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی فراہمی کواپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے جبکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے قبل صحت عامہ کا نظام شہریوں کو مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے سہولیات فراہم کرنے سے قاصر تھا اور ہماری ترجیحات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ برس کے دوران صوبہ میں صحت کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8 -ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت کے منصوبوں کے لئے 1 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.