سندھ ہائیکورٹ نے جنگلات کی 16800ایکڑ زمین کو زرعی استعمال میں لانے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

بدھ 23 جولائی 2014 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے جنگلات کی 16800ایکڑ زمین کو زرعی استعمال میں لانے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران درخواست گذار رکن قومی اسمبلی ایاز شاہ شیرازی کے وکیل مرید علی شاہ اور غلام حیدر شیخ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو محکمہ جنگلات کی 40ایکڑ زمین لیز پر دینے کا اختیار ہے ۔

(جاری ہے)

29اپریل کو وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کی گئی اور 14مئی کو وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری منظور کرکے نامعلوم شخص کے نام 16800ایکڑ اراضی لیز کردی تھی ۔جنگلات کی زمین کو زرعی استعمال میں نہیں لایاجا سکتا ۔لہذا وزیر اعلیٰ سندھ کے نوٹی فکیشن کو معطل کیا جائے ۔عدالت نے ضلع ٹھٹھہ ،سجاول ،بدین اور دادو کی جنگلات کی زمین کے حوالے سے وزیرا علیٰ سندھ کی جانب سے جاری لیز کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے 15اگست تک چیف سیکرٹری ،سیکرٹری جنگلات اور دیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :