ملک حالت جنگ میں ہے فوج دہشتگردوں کی سرکوبی میں مصروف ہے عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں سعد رفیق
بدھ 23 جولائی 2014 18:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور فوج دہشتگردوں کی سرکوبی میں مصروف ہے عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب پر قوم کو منقسم نہ کریں، یہ وقت متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائے ان کی دل جوئی کا ہے، کٹھن حالات میں عمران خان کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ازبک اور چیچن جنگجوووٴں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تاہم حکومت سے مذاکرات نہیں کرتے، حکومت کسی بھی مظاہرے کو روکنے کے لئے طاقت کے بجائے دانش سے کام لے گی تاہم پھر بھی پی ٹی آئی فوری طور پر فسادی مارچ ترک کرے۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے عمرہ پر بھی اعتراض ہے اور اس حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں،سیاسی تنقید کے دوران انہیں حد سے نہیں گزرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا اعلان (آج) جمعرات کو کیا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت کسی بھی مظاہرے کو روکنے کے لئے طاقت کی بجائے دانش استعمال کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے، عمران خان ان حالات میں لانگ مارچ کا اعلان واپس لیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودہ اگست کو سب کو متحد ہونے کا مظاہرہ کرنا چاہئے، عمران خان فساد پھیلانے کا ایجنڈا ترک کر دیں اور وزیر اعظم اور دوسری جماعتوں کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوں۔ ایک سوا ل کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہاکہ حکومت کسی کو طاقت کے ذریعے نہیں روکنا چاہتی ،ایک سال بعد عمران خان کو دھاندلی یاد آ گئی ،وہ وزیراعظم بننے میں ناکامی کا غصہ نکال رہے ہیں ، یہ وقت متاثرین شمالی وزیرستان کی دل جوئی کا ہے ، ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.