فیصل آباد، سٹی ٹریفک پولیس نے اقبال اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے سلسلہ میں خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیا
بدھ 23 جولائی 2014 20:03
فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) سٹی ٹریفک پولیس نے 24جولائی کو آئی ڈی پیز کی مدد کے لیے ہونے والے اقبال اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے سلسلہ میں خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیاہے۔ اس ٹریفک ڈیوٹی میں ڈائیورشن پوائنٹس کے علاوہ عوام الناس کی گاڑیوں کی پارکینگ کے انتظامات بھی کیے گے ہیں۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اس خصوصی ڈیوٹی پر 122ٹریفک سٹاف کی نفری تعینات کی جاری ہے جو لوگوں کی سہولت اور ٹریفک بہاؤ کے حوالے سے اپنا کلید ی کر دارادا کریں گے۔
اس سلسلہ میں 111 ٹریفک وارڈنز، 11انسپکڑز اور 04 ڈی ایس پیزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پرانا جی ٹی ایس ،کینال لاج،ظفر علی موڑ،کمشنرآفس موڑاور جامعہ چشتیہ چوکوں میں ڈائیورشنز لگائی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
اسی طرح میچ شائقین کی گاڑیوں کی پارکینگ کے لیے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم ، ریاض شاہ چوک تاجانب لاری اڈہ معہ ٹینکی گراونڈ،آوٹ گیٹ اسٹیڈیم تااسلام نگردیوارکے ساتھ ساتھ اور اندورن DPSسکول پوائنٹس کا انتخاب کیا گیاہے۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جیل روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کوجانب بلال روڈنہیں جانے دیاجائے گابلکہ اسے ظفر علی موڑ سے جانب یونیورسٹی چوک جیل روڈ سے گزاراجائے گا اسی طرح پرانا GTSچوک سے جانب کینال لاج کسی قسم کی ہیوی ٹریفک نہیں جانے دی جائے گی بلکہ اسے جانب لاری اڈہ گزاراجائے گا۔ جامعہ چشتیہ چوک سے ہیو ی ٹریفک جانب اسٹیڈ یم نہیں جانے دی جائے گی۔ ریاض شاہد چوک،آوٹ گیٹ اسٹیڈیم سے آگے کسی قسم کی ٹریفک نہیں جانے دی جائے گی۔ بیرئیرز کینال لاج چوک و بیرئیرز DPSموڑوبیرئیرزنذر شاہ سٹریٹ جانب اسٹیڈیم سے کسی قسم کی ٹریفک اسٹیڈیم نہیں جانے دی جائے گی شہریوں سے استدعا ہے کہ وہ اس پلان کے حوالے سے ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.