تائیوان میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 51 افراد ہلاک، 7 زخمی

بدھ 23 جولائی 2014 20:04

تائیوان میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 51 افراد ہلاک، ..

تائپے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) تائیوان میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجی ایئرلائن کا طیارہ تائیوان کے شہر کاہوشینگ کے ایئرپورٹ سے ماگونگ شہر کی جانب روانہ ہوا تاہم دوران پرواز پینگھو جزیرے کی حدود میں پہنچتے ہی اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث پائلٹ نے جہاز کو پینگھو کے گاؤں میں اتارنا چاہا لیکن اس کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور طیارہ لینڈنگ کے دوران عمارتوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 58 افراد سوار تھے جن میں سے 51 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :