جمرود میں بم دھماکوں اور چار سدہ میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو افراد زخمی ‘ایک گھر کو نقصان پہنچا

جمعرات 24 جولائی 2014 14:14

جمرود/چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم دھماکوں اور چار سدہ میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ‘ ایک گھر کو نقصان پہنچا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے اچھینی میں ایک گھر کے باہر دھما کہ ہوا جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچادوسرا دھماکاتحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں گھر کے باہر ہوا دونوں دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ادھر چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے نورانے میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا راکٹ ایک گھر پرگرا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاواقعہ کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :