راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 61.16 فیصد رہا
جمعہ 25 جولائی 2014 16:07
راولپنڈی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) انٹرمیڈیٹ و ثاتونی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے سالانہ میٹرک امتحانات 2014 کے نتائج کے اعلان کردیا مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب61.16 فیصد رہاجبکہ ٹاپ پوزیشن کیلئے لڑکیوں نے میدان مارلیا سائنس گروپ طابات میں منیر پبلک سکول چکوال کی طالبہ نمرہ ممتاز نے1067 کے ساتھ پہلی،صدیق پبلک سکول راولپنڈی کی طالبہ عاتکہ ہاشمی نے 1057 کے ساتھ دوسری اور ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی طالبہ یثری بنت حفیظ نے 1054 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر فاروق نے گزشتہ روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ19 ہزار امیدوار وں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 62293 پاس ہوئے اور امتحان میں کامیابی کامجموعی تناسب61.16 فیصد رہا۔(جاری ہے)
48185 طالبات نے امتحا ن میں شریک ہوئیں جن کی کامیابی کا تناب 70.51 رہا ۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں ملٹری کالج سرائے عالمگیر کے طالب علم محمد برہان رشیدنے1051 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ کالج چوآ سیداں شاہ کے طالب علم وقار احمد نے 1043 نمبر حاصل کرکے دوسری اورسید پبلک سکول چکلالہ روڈ راولپنڈی کے محمد مدثر شبیر نے 1042 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل گروپ بوائز میں جامع قادریہ وارثیہ گوجر خان کے طالب علم ہارون اعظم نوشاہی نے 930 نمبر کے ساتھ پہلی ، گورنمنٹ ہائی سکول ساگر ی کے محمد مبارک نے 912 نمبروں کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم کے حمزہ ندیم نے 904 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ گرلز میں گرامر پبلک ہائی سکول کی ثناء نے 977 نمبر لے کر پہلی اسی سکول کی شفق نور نے 976 نمبروں کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نکودر کی ثناء رشید نے 969 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر نمرہ ممتاز نے1067 کے ساتھ راولپنڈی بورڈ میں ٹاپ کیا، عاتکہ ہاشمی 1057 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں دوسری اور یثری بنت حفیظ 1054نمبروں کے ساتھ بورڈ میں سوم رہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.