سلمان خان اس بار جیکلین فرنینڈس کو دل دے بیٹھے
جمعہ 25 جولائی 2014 16:59
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اس بار انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی ساتھی اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو اپنا جیون ساتھی قرار دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی پروموشن کے لئے ایک ٹی وی پروگرام میں سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس ایک ساتھ آئے اور بالی ووڈ کےدبنگ اداکار نے ساتھی اداکارہ کا تعارف جیکلین فرنینڈس خان (جے ایف کے) کی حیثیت سے کرایا۔
جب پروگرام کے ہوسٹ نے سلمان خان سے جے ایف کے سے متعلق سوال کیا تو دبنگ اداکار نے خاموشی میں ہی اپنی عافیت جانی جب کہ اس موقع پر جیکلین فرنینڈس شرماتی رہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کے اس سے قبل ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی بیشتر اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس فلم کک 27 جولائی کو ایک ساتھ دنیا بھر کے 5 ہزار سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
-
حازم بنگوار کا ان کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
-
سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی نے بڑی شرط رکھ دی
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.