عمران خان کو آزادی مارچ کے لاہور سے آغاز سے قیادت کرنے کا مشورہ
جمعہ 25 جولائی 2014 17:27
لاہور( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ کیلئے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے ، مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کو آزادی مارچ کے لاہور سے آغازسے قیادت کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پارٹی عہدیداروں کو عید کے فوری بعد مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ اس مارچ میں شرکت کے لیے سندھ اور بلوچستان کے قافلے 12اگست کو روانہ ہوں گے،جنوبی پنجاب کے قافلے 13اگست کو روانہ ہوں گے۔
آزادی مارچ کے شرکا 14اگست کی صبح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوں گے۔ لاہور،مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں سمیت دیگر شہروں میں بڑے استقبال کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں آزادی مارچ کے شرکا ء کے استقبال کے لیے جی ٹی روڈ پر ہر 20کلومیٹر بعد استقبالی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے بتایا کہ لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل کور کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تنظیم نے ایک لاکھ موٹرسائیکل سواروں کو آزادی مارچ کے قافلے میں شریک کروانے کا ٹارگٹ بنا لیا ہے ۔ یاد رہے کہ عمران خان اس مارچ کی قیادت اسلام آباد سے کرنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے نت نئے طریقوں سے اس مارچ کو ناکام بنانے کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور وہ کسی بھی طرح سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ساتھ اسلام آباد لیجانا چاہتی ہے. انکا خیال ہے کہ اگر عمران خان اس قافلے کو لیڈ کریں تو یقینا لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ساتھ ملے گی. عمران خان کی عدم موجودگی میں لوگوں کی بڑی تعداد کو گھروں سے نکالنا مشکل ہو جائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.