تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب
جمعہ 25 جولائی 2014 17:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا جس میں نئی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔
(جاری ہے)
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کا منصوبہ بالا آخر بنا ہی لیا اور وفاقی دارالحکومت کو تین ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتے کی شام تین بجے بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کور کمیٹی حکومت کی جانب سے آزادی تقریبات کا بھی جائزہ لے گی۔ عمران خان اراکین سے چودہ اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ کور کمیٹی حکومتی اقدامات کے پیش نظر آزادی مارچ سے متعلق نئی حکمت عملی کی منظوری دیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.