’اسرائیلی فوجی فلسطینیوں عورتوں کی عزتیں پامال کریں‘ اسرائیلی دانشور نے انٹرویو میں فلسطینیوں کو سبق سکھانے کا واحد راستہ عزتوں کی پامالی بتایا
جمعہ 25 جولائی 2014 23:18
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) اسرائیل جس کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ میں آنے والی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کر دیا ہے اور مغربی ممالک نے اسرائیل کے خلاف ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ہے، کے دانشوروں اور اساتذہ نے فلسطینی عوام کو سبق سکھانے کے لیے صرف بمباری کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ جبری زیادتی کا حربہ تجویز کیا ہے۔
اسرائیلی یونیورسٹی بار ایلان میں عربی کے صیہونی استاد مردخائی قادر نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عرب ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے اسرائیل کے پاس فلسطینیوں سے نمٹنے کے لیے چند آپشنز رہ جاتی ہیں۔ان میں سے سے ایک یہ ہے کہ فلسطینی خواتین کے ساتھ اسرائیلی فوجی جبری زنا کا ارتکاب کریں۔(جاری ہے)
عبرانی زبان میں دیے گئے انٹرویو کا انگریزی میں ترجمہ ہونے کے بعد اس صیہونی کے خیالات زیادہ لوگوں کے سامنے آ سکے ہیں۔
اس صیہونیت کے چہرے کو بے نقاب کرنے والے انٹرویو کو اسرائیل میں بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی ایک ویب سائٹ نے بھی رپورٹ کیا ہے۔اسرائیلی یونیورسٹی کے صیہونی استاد کا کہنا ہے" ایسے دہشت گرد جو اغوا اور قتل میں ملوث ہوں ان سے نمٹنےکا ایک ہی طریقہ باقی رہ گیا ہے کہ ان کی بہنوں، مائوں اور بیٹیوں کو پکڑ پکڑ کر زیادتی کانشانہ بنایا جائے۔"انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا'' ہاں یہ درست کہ اس سے برا پیغام جائے گا لیکن فلسطینیوں کے لیے اسی میں سبق ہو سکتا ہے۔" اس صیہونی استاد نے مزید کہا" میں یہ بات فلسطینیوں کے ساتھ نمٹنے کے طریقوں کے حوالے سے بتا رہا ہوں، یہ نہیں کہہ رہا ہم ایسا کرسکیں گے یا نہیں۔"صیہونی یونیورسٹی کے استاد کا کہنا تھا: ''یہی ایک راستہ ہے جس سے فلسطینیوں کو روکا جا سکتا ہے اور فلسطینی نوجوانوں کو واپس گھروں میں بیٹھنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے کہ یہ ان کی بہنوں کی عزت کا معاملہ ہو گا۔''مردخائی کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطی کا یہ کلچر میں نے نہیں بنایا ہے یہ اس مسئلے کا حل ہے جو میں تجویز کر رہا ہوں۔ لیکن دلچسپ بات ہے اس بارے میں کسی مغربی ملک نے ابھی تک منفی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے نہ ہی خواتین کے حقوق کے لیے پریشان رہنے والی این جی اوز نے آواز اٹھائی ہے۔البتہ یہ ضرور ہوا ہے کہ اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد امریکا نے انسانی حقوق کی پامالیوں پر اسرائیل کے خلاف قرارداد ویٹو کی ہے اور مغرب نے لاتعلقی برتتے ہوئے ووٹ استعمال نہیں کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.