افغان فوجی غیر ملکی قابضین کیلیے جان دینے کے بجائے ہمارے ساتھ مل جائیں، ملا عمر
ہفتہ 26 جولائی 2014 11:46
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) افغان طالبان کے امیر ملا عمر نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں فوجی محاذ پر آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے جوان غیرملکی قابضین کیلیے جان نہ دیں بلکہ طالبان کے ساتھ مل جائیں، طالبان افغان فورسز کوچھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
(جاری ہے)
ملا عمر کا کہنا تھا کہ ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل یا انہیں نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن ان کے لئے بھی بہتر ہوگا کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ورنہ انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے افغان حکومت سے کہا کہ وہ امن معاہدے پر دستط نہ کرے کیونکہ اس سے کسی کو فائدہ حاصل نہیں ہوگا، جب تک غیر ملکی افواج افغانستان میں موجود رہیں گی ان کے خلاف ہمارا جہاد بھی جاری رہے گا جس سے خطے اور ملک کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.