Live Updates

سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق

عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘وزیر صحت پنجاب

جمعرات 2 مئی 2024 17:27

سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے رحیم یار خان میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں والی قریشیاں کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ایس نے صوبائی وزیر صحت کو اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ دور دراز کے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بہتر طبی سہولیات ہونی چاہئیں۔

سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کل ہی فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات