Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

جمعرات 2 مئی 2024 17:26

بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) توشہ خانہ کی نئی نیب تحقیقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :