فرانس میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کرنے پر پابندی

ہفتہ 26 جولائی 2014 19:28

فرانس میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کرنے پر پابندی

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) فرانس کی حکومت نے ایک بار پھر غاصب اسرائیل کے خلاف فرانسیسی شہریوں کے جلوس کی ممانعت پر تاکید کی ہے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی پولیس نے غاصب اسرائیل کے خلاف نکالے جانے والے جلوسوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ، فرانس کی پولیس کے مطابق وہ جلوس نکالنے والوں کیساتھ سختی سے پیش آئے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے باوجود اس ملک کے عوام تیسری مرتبہ صیہونی حکومت کے خلاف جلوس نکالنے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :