شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون پولیس اہلکار سمیت4 افرادجاں بحق، منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ،2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
ہفتہ 26 جولائی 2014 20:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون پولیس اہلکار سمیت4 افرادجاں بحق ہو گئے،منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے اور دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ناظم آباد میں پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے کاروائی کے دوران بارہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد پر نامعلوم افراد نے پولیس کے شکایتی مرکز پر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ایک خاتوں اہلکار سمیت 2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔(جاری ہے)
مقتولین کی شناخت پی کیو آر کا سپاہی علی اور خاتون پولیس اہلکار کرن کے نام سے ہوئی ہیں۔
فائرنگ کے واقع کے بعد ایس ایچ او لیاقت آباد کو معطل کر دیا گیا،جبکہ ڈی ایس پی کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔منگھو پیر تھانے کی حدود سلطان آباد کے قریب چوری کی گاڑی ٹریکنگ سسٹم کے ذریعہ پکڑنے کے لیے ٹریکنگ کمپنی کے ملازم 40سالہ وحید الدین نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا ،جس پر کار میں سوار ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں 40سالہ وحید الدین ہلاک اور 55سالہ نثار ولد ناصر زخمی ہوگیا ۔مقتول نارتھ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ْ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز شرو ع کردیا ہے ۔شاہ لطیف ٹاوٴن تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 6میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ کے علاقے منگھوپیر منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ،2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں بھی ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔لاشوں کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔اتحاد ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،سخی حسن پر پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔دوسری جانب کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے ناظم آباد میں کاروائی کے دوران بارہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ملزم سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.