پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا
ہفتہ 26 جولائی 2014 00:29
گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) کامن ویلتھ گیمز کے جوڈو کے فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
(جاری ہے)
گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو مقابلے کی 100 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے کرسٹوفر شیرینٹن سے ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی نے شاہ حسین شاہ کو ہرا کر طلائی کا تمغہ حاصل کرلیا جبکہ پاکستانی کھلاڑی چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے حریف ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کئی مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے لیکن اب تک کسی بھی کھیل میں قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم اب شاہ حسین شاہ کی صورت میں پاکستان نے پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.