افغانستان میں طالبان کو تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
پیر 28 جولائی 2014 14:10
کابل / نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے دعویٰ کیاہے کہ افغانستان میں طالبان کو تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں اوروہ کابل کے قریب پہنچ گئے۔ ہرہفتے طالبان کے حملوںمیں 100کے قریب افغان سیکیورٹی اہلکارمارے جارہے ہیں۔ اتوارکو نیویارک ٹائمز نے افغان حکام اورقبائلی رہنماؤںکے حوالے سے بتایاکہ طالبان اب مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے دوردراز علاقوں تک محدود نہیںبلکہ دارالحکومت کابل کودوسرے علاقوں سے ملانے والی شاہراہوںاور علاقوںتک آپہنچے ہیں۔
کابل کے نزدیک 2اہم صوبوں کپیسااور ننگرہارپر بھی طالبان نے اثررسوخ حاصل کرلیا ہے۔ بعض اضلاع میں طالبان کے بڑے حملوںمیں سیکیورٹی اہلکارفرار ہوگئے جبکہ کچھ مقامات پرسیکیورٹی فورسز نے جان بچانے کے لیے ہتھیارپھینک دیے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق طالبان کی کارروائیوںمیں تیزی کے بعدافغان حکام نے جانی نقصان سے متعلق رپورٹس کااجرا روک دیاہے۔
ایساف کمانڈرکا کہناتھا کہ افغان فوج مسلسل جانی نقصان برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ دریںاثنا افغانستان کے سرحدی شہراسپن بولدک میںقندھار صوبے کے پولیس چیف کے گھرپر حملہ ناکام بنادیا گیاجس میں 6طالبان مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپن بولدک میں طالبان نے ایک اسکول میں گھس کر صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے گھرپر فائرنگ کردی۔حملے میں ایک شہری اورایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں افغانستان کے سرحدی شہراسپن بولدک میں قندھار صوبے کے پولیس چیف کے گھر پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سرحدی قصبے اسپن بولدک میں طالبان نے ایک اسکول میں گھس کر صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے گھرپر فائرنگ کردی۔ حملے میں ایک شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں چھ طالبان مارے گئے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.