مزاحمت کاروں کے حملوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک،سرنگوں کے خاتمے تک بمباری جاری رکھیں گے: نیتن یاھوکا اعلان
جمعرات 31 جولائی 2014 15:54
بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے تین اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے امن دشمن وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ بقول بنجمن یاہو اسرائیلی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی غزہ کی سرنگوں کے خاتمے تک حملے جاری رکھے جائیں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں بدھ کے روز تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد آٹھ جون سے جاری کارروائیوں مین فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔درایں اثناء اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل یائیل انڈرون کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ پر اٹھنے والے بھاری اخراجات کے علی الرغم پبلک سیکٹر کے لیے مختص بجٹ مالی سال 2014,15ء متاثر نہیں ہو گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.