ترکی کے نائب وزیراعظم کے خواتین کو عوامی مقامات پر منہ کھول کر قہقہے لگانے سے گریز کرنے کے مشورہ پر سیکولر ترک خواتین کا سخت رد عمل
جمعرات 31 جولائی 2014 21:31
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) ترکی کے نائب وزیراعظم کی طرف سے خواتین کو عوامی مقامات پر منہ کھول کر قہقہے لگانے سے گریز کرنے کا مشورہ سامنے آنے پر ترک خواتین کے ایک سیکولر طبقے میں سخت رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق اس ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے ایک ترک خاتون صحافی نے اپنی قہقہوں والی تصاویر ٹویٹ کی ہیں۔
بعد ازاں اس خاتون صحافی نے دوسری خواتین کی بھی ایسی ہی تصاویر ری ٹویٹ کی ہیں۔ اس صحافیہ کے ٹویٹر پر تقریبا دس لاکھ فالورز ہیں۔میلڈا اونور نے ترکی کی اپوزیشن جماعت کی رکن ہیں، نائب وزیراعظم کے الفاظ کو از سر نو ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سرعام منہ کھول کر خواتین کے ہنسنے سے ان کا وقار مجروح ہوتا ہے۔اپوزیشن نے وزیراعظم رجب طیب ایردوآن کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ یہ آمرانہ انداز کی حکومت ہے جو لوگوں کی نجی زندگیوں میں مداخلت کرتی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.