میرا نے تھیٹر میں بھی میدان مار لیا، بہترین پرفارمنس پر خوب داد سمیٹی
جمعہ 1 اگست 2014 12:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) فلم اسٹارمیرا نے فلم اورفیشن انڈسٹری کے بعد تھیٹرمیں لائیو پرفارم کرتے ہوئے میدان مارلیا۔عیدالفطرکے موقع پراسٹیج ڈرامہ ’’ویلکم میرا‘‘ میں لالی ووڈاسٹارکی بھارتی فلموں کے مقبول گیتوں پرپرفارمنس کودیکھ کرشرکاء داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔ کوریوگرافرتوفیق شاہ نے مقبول زمانہ گیت ’’بے بی ڈول‘‘ اورماضی کے مقبول گیت ’’مجھے نولکھا منگوا دے‘‘ کواداکارہ میرا کے لیے تیارکیا جس کی شاندارپرفارمنس کودیکھ کرجہاں شائقین دنگ رہ گئے، وہیں ساتھی فنکاروں نے بھی بہترین پرفارمنس پرتعریفوں کے پل باندھ دیے۔
اس سلسلہ میں اداکارہ میرا نے ںجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پہلی اورآخری مرتبہ اسٹیج ڈرامہ کررہی ہوں ۔(جاری ہے)
میرے چاہنے والوں کی یہ 16برس سے خواہش تھی کہ وہ مجھے کبھی اتنے قریب سے دیکھ سکیں جس کوپوراکرنے کے لیے میں نے عیدالفطر پر اسٹیج ڈرامہ کرنے کا فیصلہ لیا تھا‘ یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ شائقین اورساتھی فنکاروں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کرنے والے لیجنڈ افضال احمد کے تھیٹرمیں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تھیٹرکوجس طرح سے انٹرنیشنل معیار کے مطابق ڈیزائن کیاگیا ہے، وہیں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کے باعث مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے اتنے برسوں کے دوران مجھے کئی بار اسٹیج ڈراموںمیں پرفارم کرنے کی آفرز ہوئیں لیکن میں نے ہمیشہ انکارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.