جیکب آباد کے قریب نورواہ کینال کو 40فٹ چوڑا شگاف، 200ایکڑ زرعی زمین اور کئی دیہات زیر آب آگئے

ہفتہ 2 اگست 2014 16:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)جیکب آباد کے قریب نورواہ کینال کو 40فٹ چوڑا شگاف، 200ایکڑ زرعی زمین اور کئی دیہات زیر آب آگئے، متاثرین کا محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب نورواہ کینال کو قصبہ غوث بخش پیچوہو کے مقام پر اچانک 40فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے باعث قصبہ غوث بخش پیچوہو سمیت کئی دیہات مکمل زیر آب آگئے جبکہ 200ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل تباہ ہوگئی ہے ،محکمہ آبپاشی کو اطلاع دی گئی مگر محکمہ آبپاشی کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کے باعث زرعی زمین کو نقصان پہنچا، دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا ،متاثرہ یہاتیوں دیدار پیچوہو اور دیگر نے محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے نور واہ کینال اوور ٹاپ ہورہا تھا جس کی اطلاع محکمہ آبپاشی کو دی تھی مگر انہوں نے کوئی نوٹس لیا جس کے باعث جس کے باعث ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 8سالوں سے نورواہ کی صفائی نہیں کی گئی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف انکوائری کی جائے اور نقصان کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا ،مختیار کار غلام عباس سدھایو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نور واہ کینال کو شگاف آرڈی 22کے گوٹھ علی نواز پہنور میں واٹر کورس بند کرنے کی وجہ سے پڑا ہے ۔