اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 99 روپے سے کم ہوکر 98 روپے کی سطح پر آگئی، یورو کی قدر میں اضافہ
ہفتہ 2 اگست 2014 20:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 99 روپے سے کم ہوکر 98 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ یورو کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.80 روپے سے کم ہوکر 98.50 روپے اور قیمت فروخت 99 روپے سے کم ہوکر 98.70 روپے ہوگئی اس طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 166.50 روپے سے کم ہوکر 165 روپے اور قیمت فروخت 166.75 روپے سے کم ہوکر 166.25 ہوگئی جبکہ یورو کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 131.75 روپے سے بڑھ کر 132 روپے اور قیمت فروخت 132 روپے سے بڑھ کر 132.25 روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے اور 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 26.85 روپے سے بڑھ کر 26.95 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.25 سے بڑھ کر 26.30 روپے پر جا پہنچی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.